گوادر سیف سٹی منصوبہ شہر میں امن و امان، نگرانی اور سیکیورٹی کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے شروع کیا گیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت گوادر کے حساس مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے، ریئل ٹائم مانیٹرنگ سسٹمز اور دیگر جدید ٹیکنالوجی نصب کی جائے گی تاکہ جرائم کی بروقت روک تھام اور مؤثر نگرانی ممکن ہو سکے۔
اس کا بجٹ کتنا ہے؟
یہ منصوبہ پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت مکمل کیا جا رہا ہے، جس کے لیے حکومت نے 4.96 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا ہے۔ یہ رقم گوادر کی سیکیورٹی کے حوالے سے وفاقی حکومت کی سنجیدگی کو ظاہر کرتی ہے۔
اس کا عمل کیسے ہو گا؟
شہر بھر میں جدید سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے۔ ·
حساس مقامات پر ریئل ٹائم مانیٹرنگ رومز قائم کیے جائیں گے۔ ·
پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیا جائے گا۔ ·
سیکیورٹی اداروں کی استعداد کار میں اضافہ کیا جائے گا۔ ·
جرائم کی شناخت اور تفتیش کے لیے ڈیجیٹل سسٹمز متعارف کرائے جائیں گے۔ ·
منصوبے پر کام کتنا مکمل ہو چکا ہے؟
اس پر عملی پیش رفت حالیہ دنوں میں وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں تیز رفتاری سے ہوئی۔ اب تک منصوبے کا تقریباً 30 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ گوادر سیف سٹی منصوبہ جون 2026 تک مکمل کیا جائے سیف سٹی منصوبہ علاقے میں سیکیورٹی، نگرانی اور بنیادی ڈھانچے کو بہتر بناتا ہے، جو کینیڈین سٹی گوادر جیسے ہاؤسنگ پروجیکٹس کے لیے سرمایہ کاروں اور خریداروں کا اعتماد بڑھاتا ہے۔