ملک کی پہلی بین الاقوامی فیری سروس کی منظوری دے دی گئی ہے، جو پاکستان کو ایران اور خلیج تعاون کونسل کے ممالک سے جوڑنے جا رہی ہے۔ اس اقدام کو پاکستان کی نیشنل میری ٹائم پالیسی کے تحت ایک تاریخی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے، جو نہ صرف علاقائی روابط کو مضبوط کرے گا بلکہ تجارتی سیاحت میں بھی انقلاب لائے گا
پاکستان کی پہلی بین الاقوامی فیری سروس کن ممالک کو جوڑے گی؟
نئی فیری سروس کا لائسنس ”سی کیپرز پرائیویٹ لمیٹڈ“ کو جاری کیا گیا ہے، سی کیپرز پرائیویٹ لمیٹڈ“ ایک عالمی میرین لاجسٹک کمپنی ہے، جو پاکستان، چین، یو اے ای اور برطانیہ میں موجود ہے۔ جو ابتدائی طور پر پاکستان کو ایران، عراق اور ممالک جیسے متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، بحرین، عمان، قطر، اور کویت سے جوڑنے کے لیے کام کرے گی۔ مستقبل میں دیگر مقامات بھی روٹ میں شامل کیے جا سکتے ہیں، جس کا انحصار طلب اور باہمی معاہدوں پر ہوگا۔
گوادر اور کراچی سے فیری آپریشنز کے آغاز کا علاقائی تجارت پر کیا اثر پڑے گا؟
:یہ اقدامات
خطے میں سمندری راستوں سے تجارت کو فروغ دیں گے
کنٹینر ڈویل ٹائم میں کمی آئے گی
پورٹ چارجز میں کمی سے برآمدات میں اضافہ ہوگا
لاگت میں کمی اور وقت کی بچت سے تجارت مزید آسان ہوگی
گوادر اور کراچی سے شروع ہونے والی یہ سروس پاکستان کو بہتر تجارتی مواقع اور عوام کے لیے کم لاگت سفری حل فراہم کرے گی۔
یہ اقدامات خطے میں پاکستان کے بحری کردار کو مزید مضبوط کریں گے اور اسے ایک ریجنل میری ٹائم حب میں بدلنے کا خواب قریب تر لائیں گے۔
حکومتی اعلان کے مطابق فیری سروس کی باضابطہ تاریخ جلد متوقع ہے۔ یہ وقت ہے کہ پاکستان اپنی سمندری سرحدوں کو ترقی کا ذریعہ بنائے اور یہ فیری سروس اس سمت میں پہلا مضبوط قدم ہے۔