گوادر پاکستان کے جنوب مغرب میں واقع ایک اہم بندرگاہی شہر ہے، جو خلیج فارس کے قریب ہونے کی وجہ سے اپنی جغرافیائی حیثیت کے باعث نہایت اسٹریٹیجک اہمیت رکھتا ہے۔ یہاں سے روزانہ تقریباً 13 ملین بیرل تیل گزرتا ہے، جو عالمی توانائی کی ترسیل میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔

.: گوادر تین اہم عالمی خطوں کو آپس میں جوڑتا ہے

تیل سے مالا مال مشرق وسطیٰ

گنجان آبادی والا جنوبی ایشیا

معدنی وسائل سے بھرپور وسطی ایشیا

یہ بندرگاہ گرم پانیوں تک تیز ترین رسائی فراہم کرتی ہے، جسے بین الاقوامی تجارت کے لیے ایک مثالی راستہ سمجھا جاتا ہے۔

گوادر کا مستقبل

گوادر پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ موجودہ عالمی چیلنجز، خاص طور پر عالمی تجارتی تنظیم (WTO) کے قوانین، کے تناظر میں گوادر ایک ایسا اقتصادی مرکز بن رہا ہے جو پاکستان کو معاشی خود کفالت کی طرف لے جا سکتا ہے۔ علاوہ ازیں، وزیراعظم ہاؤس کی تعمیر کے لیے بھی گوادر میں زمین خریدی جا چکی ہے، جو اس شہر کی اہمیت کو مزید اجاگر کرتا ہے۔ گوادر پورٹ کی ترقی کے بعد توقع کی جا رہی ہے کہ نہ صرف پاکستان اپنی معاشی ضروریات پوری کرے گا بلکہ اپنے ہمسایہ ممالک کو بھی تجارتی سہولیات فراہم کر سکے گا۔