ڈائر یکٹر جنرل گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا پیغام
گوادر کی روز افزوں ترقی اس بات کی غماز ہے کہ اسے سرمایہ کاروں کا اعتماد حاصل ہوتا جا رہا ہے ۔ اس عظیم کام کو پایه تکمیل تک پہنچانا صرف حکومت کے بس کی بات نہیں ۔ہر سطح پر چھوٹی بڑی سرمایہ کاری کام کی رفتار کو تیز کرنے کا باعث بنتی ہے۔کینیڈین سٹی گوادر ایک منفرد منصوبہ ہے اس میں ہر قسم کے سرمایہ کاروں اوررہائشی مقاصد کے لئے پلاٹس مختص کئے گئے ہیں ۔یه بات بھی باعث مسرت ہے کہ جہاں لوگوں کی بڑی تعداد اپنے سرمایہ کوکنیڈا منتقل کرنے اور وہاں کی شہریت کے حصول میں کوشاں ہیں وہاں ایک شخص اپنےکنیڈا میں کمائی ہوئی دولت گوادر میں خرچ کرنے کا خواہش مند ہے ۔امید ہے کہ اس منصوبے کےمنتظمین اپنے باہر کے تجربے کو بروئے کار لا کر جدیدمنصوبہ بندی سے اس منفرد منصوبے كو ايك ممتاز منصوبہ بنا دینگے۔
اس بات کی بھی قوی امید ہے کہ اس منصوبے کو بین الا قوامی برادری میں بھی پزیرائی حاصل ہوگی اور مزید سرمایه کارنه صرف رہائشی منصوبہ میں بلکہ دیگر پیداواری منصوبوں میں بھی سرمایہ کاری کرینگے اور ایک بڑی صنعتی اور معاشی سرگرمیکی بنیاد پڑ جائیگی ۔